the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

جالنہ و اورنگ آباد میں جلسۂ عام ‘ سینکڑوں گریجویٹ شامل
ناندیڑ: ۱۳؍جون ( نامہ نگار) حلقہ اسمبلی گریجویٹ میں مجلس اتحاد المسلمین نے اپنا اُمیدوار میدان میں اُتارا ہے اور اس مہم کے لئے ریاستی صدر اپنے رُفقاء کار اور اُمیدوارایڈوکیٹ مشتاق احمد خان کے ہمراہ تمام مراہٹواڑہ کے دورے پر ہے۔ شب و روز جد و جہد جاری ہے۔ ۱۱؍جون کو جالنہ میں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد کیا گیا۔ عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ سینکڑوں گریجویٹ حضرات بھی شامل تھے۔ اس جلسہ سے سید ابراہیم علی ابو نے مجلس کے اغراض و مقاصد اور اہمیت و ضرورت کو انتہائی جذباتی انداز میں بیان کیا۔ اُمیدوارایڈوکیٹ مشتاق احمد اور سید شیر علی گروپ لیڈر نے بھی تفصیلی بیان دیا۔ ریاستی صدر سید معین کی صدارتی تقریر سے سامعین میں



خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس کے بعد مجلس کا قافلہ ریاستی صدر سید معین کی قیادت میں اورنگ آباد کے لئے روانہ ہوا۔ وہاں پر رات ۹ بجے دانشورانِ ملت کی میٹنگ منعقد کی گئی۔ اس اجلاس میں سینکڑوں کی تعداد میں ڈاکٹرس ‘ وکلاء‘ ٹیچرس ‘ پروفیسرس اور گریجویٹ نوجوانوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اُن حضرات نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سب کی فکر ایک ہی تھی کہ مجلس اتحاد المسلمین کو طاقتور بنانا وقت کی ضرورت ہے۔ ان میں مساجد کے امام ‘ علماء کرام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر ریاستی صدر سید معین کی تفصیلی اور مدلّل تقریر سے متاثر ہو کر وہاں موجود تمام دانشورانِ ملت نے عہد کیا کہ اس بار مجلس کے اُمیدوار کو ہی ووٹ دیا جائے گا اور آنے والے اسمبلی الیکشن میں بھی مجلس کی کامیابی کے لئے جد و جہد کی جائے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.